ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئندہ برس مہنگائی کے حوالے سے بدترین ہو گا: ماہرین کا انتباہ

آئندہ برس مہنگائی کے حوالے سے بدترین ہو گا: ماہرین کا انتباہ

Thu, 15 Dec 2022 11:17:25    S.O. News Service

لندن، 15؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)عالمی سطح پر عام لوگوں کو جس بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سامنا ہے ایسی صورتِ حال گزشتہ کئی دہائیوں میں سامنے نہیں آئی- دنیا بھر میں خوراک، ایندھن، نقل و حمل اور رہائش کے اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے-بڑھتی ہوئی مہنگائی میں کمی کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں بلکہ اس کے اثرات مزید سنگین ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے- ماہرین کے نزدیک عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بحران کے اسباب کی بات کی جائے تو صرف دو لفظ صورتِ حال کو واضح کردیتے ہیں،کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے قابو میں آنے کے بعد وبا کے دوران افراطِ زر میں آنے والی کمی اور کم شرحِ سود میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہوا- لاک ڈاؤن کے دوران حکومتوں اور مرکزی بینکوں کو کاروبار اور عام لوگوں کی مدد کیلئے کھربوں خرچ کرنا پڑے- اس لیے زندگی معمول کی جانب لوٹتے ہی انہیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے-وبا کے بعد دنیا بھر میں کاروباری مشکلات بڑھی ہیں اور جائیداد کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی کمی آئی ہے- اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں طلب و رسد کا توازن بھی اس طرح بگڑا ہے کہ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی-خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق2021میں جب دنیا بھر سے لاک ڈاؤن ختم ہورہے تھے تو معاشی ترقی کی شرح 80برس کے دوران تیز ترین رفتار سے بڑھ رہی تھی- تجارتی سرگرمیاں بھی عروج پر تھیں -

دنیا بھر میں فیکٹریاں کورونا سے بچاؤ کے قواعد پر عمل درآمد کی وجہ سے افرادی قوت کی کمی، نقل و حرکت میں دشواریوں اور صحت عامہ کے مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھیں - ایسے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی اشیا کی طلب پوری کرنے کیلئے صنعتوں کا پہیہ ایک بار پھر چلنا شروع ہوا تو ایک دم پیداواری سرگرمیاں بڑھنے سے توانائی کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا-توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونے والی یہ مشکلات کم نہیں ہوئی تھیں کہ رواں برس فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک کی روس پر پابندیوں کے سبب تیل اور گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا-


Share: